کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں موسمیاتی تبدیلی کے شعبے کی گرانٹ میں اضافہ کر دیا گیا۔دستاویز کے مطابق بجٹ میں پی ڈی ایم اے کی گرانٹ میں 3.1 ارب روپے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے، جبکہ بلوچستان کے رواں مالی سال کے بجٹ میں پی ڈی ایم اے کے لیے 1.9 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں غیر ترقیاتی بجٹ کے حجم میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے شعبے کا غیر ترقیاتی بجٹ 49 سے بڑھا کر 90 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں ترقیاتی بجٹ کی مد میں 11 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے گرین بلوچستان انیشی ایٹیو کے تحت 10 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…