لاہور (قدرت روزنامہ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں کم از کم دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے 15 کھلاڑیوں اور 3 ٹریول ریزروکا اعلان کیا جاچکا ہے اور سکواڈ کی دبئی روانگی 15 اکتوبرکو شیڈول ہے۔اس سے قبل کھلاڑیوں اورسپورٹ سٹاف کو 7 روز کا قرنطینہ مکمل کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کل لاہور میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔محمد وسیم اور ثقلین مشتاق سے ملاقات میں ورلڈ کپ سکواڈ پر تبادلہ خیال ہوگا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ میں کم از کم دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکواڈ میں ایک دو تبدیلیوں کے ساتھ اضافی پلیئرزببل میں شامل کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔دیگر اسکواڈ میں آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں۔ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔15 رکنی اسکواڈ میں 5 بیٹسمین، 2 وکٹ کیپرز، 4 آل راؤنڈرز اور 4 فاسٹ بولرز شامل ہیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…