بجٹ میں کوئٹہ کیلئے کوئی میگا پراجیکٹ نہیں ، شہریوں پر مسلط ٹھیکیداروں کو نوازا گیا، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں صوبائی بجٹ کو پسند و نا پسند کی بنیاد پر اسکیموں کی بندر بانٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ بجٹ میں کوئٹہ شہر کیلئے کوئی میگا پراجیکٹ نہیں رکھا گیا ہے، شہر میں ٹریفک، تعلیم، صحت، آبنوشی، انرجی اور انفرا اسٹرکچر کو مکمل نظر انداز کرکے فارم 47 کے تحت کوئٹہ کے شہریوں پر مسلط ٹھیکیداروں کو نوازا گیا، پی بی 40 اور پی بی 42 سمیت کوئٹہ کے 9 حلقوں کے 2023/ 2024 کے عوامی فلاح پر مبنی اربوں روپے کی اسکیموں کو بجٹ سے نکال دیا گیا ہے جو نہ صرف کوئٹہ کے شہریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ساتھ ہی ساتھ اسکیموں کی کٹوتی حکومت کی بد نیتی ثابت کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بجٹ میں ہزارہ نشین علاقوں مکمل نظر انداز کیا گیا ہے اور لاکھوں نفوس کیلئے ایک اسکیم بھی نہیں رکھی گئی، ان علاقوں کیلئے 2023/2024 کے اسمبلی سے پاس شدہ دو ارب سے زائد اسکیموں کو حالیہ بجٹ سے نکال کر ہزارہ قوم کیساتھ نا انصافی کی انتہا کردی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے ایچ ڈی پی ہزارہ قوم اور کوئٹہ کے شہریوں کے ضبط شدہ حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریگی اور فارم 47 کے تحت شیریوں پر مسلط شدہ نام نہاد نمائندوں کے لوٹ مار کے عزائم سے عوام کو آگاہ کریگی۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

43 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

50 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

59 mins ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

1 hour ago