وفاقی بجٹ میں نوجوانوں کیلئے کوئی پالیسی نہیں، بے روزگار افراد تخریب کار تنظیموں کے آلہ کار بن رہے ہیں، جمال رئیسانی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی کے نوجوان ایم این اے نوابزادہ جمال خان رئیسانی بھی برس پڑے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نوجوانوں کےلیے کوئی پالیسی نہیں بنائی، پورے پی ایس ڈی پی میں صرف لیپ ٹاپ پروجیکٹ رکھا ہے۔قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ حکومت سمندر کے کنارے ریت کی دیوار بنا رہی ہے۔ افسوس ہے کہ حکومت کے پاس کوئی پلاننگ نہیں، نوجوانوں کی اکثریت بےروزگار ہے۔انھوں نے کہا کہ پورا ملک منشیات کی دلدل میں دھنس رہا ہے، ملک میں نوے لاکھ نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بے روزگار نوجوان تخریب کار تنظیموں کے آلہ کار بن رہے ہیں، نوجوانوں کو جذباتی نعروں کے ذریعے ورغلا کر ملک دشمن عناصر استعمال کر رہے ہیں۔نوابزادہ جمال رئیسانی نے مزید کہا کہ نوجوان ایک ہتھیار ہے ہم نے اس کا صحیح استعمال نہیں کیا تو یہ ہمارے لیے ٹائم بن سکتے ہیں۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ بدقسمتی سے بجٹ میں اسپورٹس کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا، صوبوں سے ملکر یوتھ پروگرامز تشکیل دیئے جانے چاہئیں، میں خود بھی پروفیشنل فٹبالر رہا ہوں مجھے مسائل کا پتہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ابتدائی تعلیم کے ساتھ اور مختلف شہروں کو آئی ٹی سٹیز کا درجہ دیا جانا چاہیے، پرائم منسٹریوتھ انیشیٹو،اسپورٹس اسکالرشپ، یوتھ ڈیولپمنٹ پر کام کرنا چاہیے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےنوجوان ہمارے دل کے قریب ہیں، بلوچستان کے لوگ صحرا کے ریگستان سے بدترین زندگی بسر کر رہے ہیں۔نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں دہشتگرد حملوں میں ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں، اب وقت آگیا ہے کہ نوجوان اپنے فیصلے خود کریں، نوجوانوں نے ملک کی تعمیر اورترقی میں بےشمار قربانیاں دیں، ملک میں نوجوانوں کی 64 فیصد آبادی ہے، بزرگوں کو چاہیے کہ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیےانتظامات کریں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

4 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

4 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

4 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

4 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

5 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

5 hours ago