تربت، حسین واڈیلہ و طلبا تنظیم کے وفد کی دھرنا گاہ آمد، لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی


تربت(قدرت روزنامہ)بلیدہ اورپیدراک سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے احتجاجی دھرنا 7ویں روز بھی جاری رہی، اتوار کو ڈی سی آفس کے مین گیٹ کے سامنے جاری دھرنا کے شرکاء سے حق دو بلوچستان تحریک کے چیئرمین حسین واڈیلہ نے آکر یکجہتی کااظہار کیا اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا، حق دو بلوچستان تحریک کے چیئرمین حسین واڈیلہ کی قیادت میں اتوار کے روز گوادر سے وفد نے تربت آکر لاپتہ افراد کے لواحقین کے کیمپ کا دورہ کیا اور ان سے یکجہتی کااظہارکیا، وفد میں حق دو تحریک کے مرکزی رہنما حفیظ کیازئی، عیسیٰ غمی،زاہد حیدر بلوچ ودیگر شامل تھے، حق دو بلوچستان تحریک کے چیئرمین حسین واڈیلہ نے کہاکہ لوگوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے، بلیدہ اور کیچ کے دیگر علاقوں سے لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے مگر بے حس حکمرانوں کے دلوں سے رحم اٹھ چکاہے اسی لیے انہیں کوئی پرواہ نہیں، بوڑھے خواتین اور بچے سڑکوں پر پیاروں کی بازیابی کیلئے بیٹھے ہیں لیکن اداروں کو کوئی پرواہ نہیں،ریاست انہیں انصاف فراہم کرے اور ان کے پیاروں کو بازیاب کرے جو مجرم ہیں انہیں عدالتوں میں پیش کریں، اس موقع پر حق دو تحریک کیچ سمیت لاپتہ افراد کے لواحقین، تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست، وسیم سفر ودیگر بھی موجود تھے، دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)کیچ خلیل مراد کی سربراہی میں سرکاری وفد نے دھرناگاہ جاکر لاپتہ افراد کے لواحقین کو مذاکرات کی پیش کرتے ہوئے انہیں ڈپٹی کمشنر ہاؤس طلب کیا، تاہم ذرائع کے مطابق ڈی سی ہاؤس میں ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے جس پر لواحقین کی جانب سے دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اس سلسلے میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کل پیر24جون کو پریس کانفرنس کے دوران کیاجائے گا۔دوسری جانب چئیرمین بی ایس او بالاچ قادر کا تنظیمی ذمہ داران کے ہمراہ ڈی سی آفس کے سامنے لاپتہ افراد کی دھرنا گاہ آمدتنظیم کی سینٹرل کمیٹی کے رکن کرم خان بلوچ،سابق رکن سینٹرل کمیٹی کریم شمبے کراچی زون کے ڈپٹی آرگنائزروسیم سلیم،احمد حبیب بلوچ و دیگر چئیرمین بی ایس او کے ہمراہ تھے۔چئیرمین بی ایس اونے لاپتہ افراد کی لواحقین سے ملاقات کی اور اظہار یکجہتی کیا۔چئیرمین بی ایس او نے تنظیمی سطح پر لاپتہ افراد کے لواحقین کی دھرنے کو ہرممکن تعاون اور احتجاج میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کی۔

Recent Posts

پختونخوا کو 590 ارب روپے ملنے کے باوجود سی ٹی ڈی مکمل نہیں ہو سکا، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پختونخوا کو 590 ارب روپے دیے…

11 mins ago

بجلی کے فکسڈ چارجز میں اضافے سے انڈسٹری زیرو ہو جائے گی :صنعتکار وں کی متفقہ قرارداد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صنعتکار وں کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں متفقہ قرارداد میں کہا…

27 mins ago

انڈسٹریل ایریا میں بجلی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنائی جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چمن ماسٹر پلان کے انڈسٹریل زون…

27 mins ago

لندن میں بے گھر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ،حیران کن اعدادوشمار سامنے آ گئے

لندن (قدرت روزنامہ )لندن میں بے گھر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ،حیران کن اعدادوشمار…

44 mins ago

بھارت کی معروف اداکارہ حنا خان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی معروف اداکارہ حنا خان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص…

1 hour ago

موبائل فونز کے کونسے ماڈلز پر اب سے واٹس ایپ نہیں چلے گا؟ نام جار ی کر دیئے گئے

لاہور (قدرت روزنامہ )واٹس ایپ نے ایک مرتبہ پھر سے 10 سال پرانے موبائل فونز…

1 hour ago