اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی غلامی تسلیم کرلی ہے اور بجلی و پیٹرول بم گرائے جارہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں ٹیکسوں کی بھرمار کے ساتھ لوڈشیڈنگ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، جماعت اسلامی لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان میں احتجاجی تحریک شروع ہوچکی ہے، ہم حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں ہڑتال کے معاملات زیر بحث آئے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ پنجاب حکومت ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کو انا کا مسئلہ نہ بنائے، دفعہ 144 سے عوام کو دبانے کے انگریزوں کے ہتھکنڈے پرانے ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت پیرا میڈیکل اسٹاف کے مطالبات کو سنجیدگی سے دیکھے اور مسائل حل کرے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہاکہ حکومت دیہاڑی پر ڈاکٹروں کو رکھ رہی ہے، اسپتالوں میں سہولیات دستیاب نہیں اور بعد میں ملبہ ڈاکٹرز پر ڈالا جاتا ہے۔
مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…
ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…
کراچی (قدرت روزنامہ )سینئر اداکارہ اسما عباس نے ساسوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ…