پنجاب اور بلوچستان میں بارش کا امکان، سندھ میں درجہ حرارت 47 ڈگری کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ سندھ میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک جاسکتا ہے۔پیشگوئی کے مطابق دن بھر شدید گرمی کے بعد بعد شام یا رات میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے متعدد شہروں میں پارا 42 سے 46 ڈگری تک رہے گا جبکہ جیکب آباد اور سکھر میں درجہ حرارت 47 ڈگری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 45، پشاور میں 42، اسلام آباد میں 40 اور کوئٹہ میں 38ڈگری سینٹی گریڈ جتنی شدت کی گرمی محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار،لسبیلہ، بارکھان، ژوب، شیرانی، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیرآباد، جھل مگسی اور ڈیرہ بگٹی میں بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 ڈگری ریکارڈ، قلات میں34اورزیارت میں درجہ حرارت28ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ، چمن میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت40،ژوب میں37ڈگری ریکارڈ، سبی میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت47،تربت میں 48 ڈگری ریکارڈ، نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری ریکارڈ، جیوانی میں35اورگوادرمیں36ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

بجلی کے فکسڈ چارجز میں اضافے سے انڈسٹری زیرو ہو جائے گی :صنعتکار وں کی متفقہ قرارداد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صنعتکار وں کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں متفقہ قرارداد میں کہا…

13 mins ago

انڈسٹریل ایریا میں بجلی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنائی جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چمن ماسٹر پلان کے انڈسٹریل زون…

13 mins ago

لندن میں بے گھر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ،حیران کن اعدادوشمار سامنے آ گئے

لندن (قدرت روزنامہ )لندن میں بے گھر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ،حیران کن اعدادوشمار…

30 mins ago

بھارت کی معروف اداکارہ حنا خان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی معروف اداکارہ حنا خان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص…

50 mins ago

موبائل فونز کے کونسے ماڈلز پر اب سے واٹس ایپ نہیں چلے گا؟ نام جار ی کر دیئے گئے

لاہور (قدرت روزنامہ )واٹس ایپ نے ایک مرتبہ پھر سے 10 سال پرانے موبائل فونز…

54 mins ago

امریکی قراردادافسوسناک،امریکا سے باہمی اعتماد اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر تعلقات چاہتے ہیں: پاکستان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی کانگریس میں پاکستان سے متعلق قرارداد کو…

1 hour ago