اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی وکلاء تنظیموں نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس کو کالا قانون قرار دے دیا۔ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے مشترکہ بیان جاری کردیا۔
اس بیان کے مطابق وکلا تنظیموں نے نیب ترمیمی آرڈیننس کو کالا قانون قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے اجراء پر مایوسی ہوئی، صدارتی آرڈیننس سے نیب قانون میں تبدیلی پارلیمنٹ کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کا قانون خلاف میرٹ ہے، مخصوص فرد کے لیے ترمیم طے شدہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔
پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ مخصوص فرد کے لیے ترمیم کسی کے لیے بھی قابل قبول نہیں، افسران کے پرکشش پیکیج پر بطور جج تقرری عدلیہ کی آزادی سے تجاوز ہے۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ڈریکونین قانون کے خلاف بار کونسل سے مل کر لائحہ عمل طے کریں گے۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…