کیا امیشا پٹیل اور سلمان خان مستقبل میں شادی کر رہے ہیں، اداکارہ کا انکشاف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امیشا پٹیل، جو آخری بار 2001 میں فلم ”غدار“ کے سیکوئل ، بلاک بسٹر “غدار 2 “ میں نظر آئی تھیں۔ وہ خواہ اسکرین سے دور کیوں نہ ہو، لیکن وہ اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ وہ اپنے مداحوں کو اپنی روز مرہ کی اپ ڈیٹس سے آگاہ کرتی رہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعہ ان کے ساتھ رابطے میں رہیں۔
ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک تفریحی اے ایم اے سیشن میں ، ”کہو نا پیار ہے“ کی اداکارہ نے مداحوں کے سوالوں کا کھل کر جواب دیا،اور اپنی شادی کے بارے میں بھی بتایا۔
ایک ایکس صارف نے امیشا سے پوچھا کہ، ان کا پسندیدہ اسٹار کڈ کون ہے؟ تو انہوں نے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر جواب دیا کہ، میرے لیے بالی ووڈ میں سب سے خوبصورت بچے ہمیشہ کرینہ کے بیٹے تیمور اور شاہ رخ خان کے ابراہم رہے ہیں۔ یہ دونوں بہت خوبصورت ہیں۔
بگ باس میں حصہ لینے کے بارے میں ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ، میں کئی سال پہلے بگ باس میں مالکن کی حیثیت سے تھی۔ گھر کے اندر، میرے لئے اس زندگی میں رہنا ممکن نہیں ہے۔ میں اندر جانے کے بجائے لندن میں گھومنا اور خریداری کرنا پسند کروں گی۔
جب ایک مداح نے مذاق میں کہاکہ، امیشا اور سلمان خان دونوں غیر شادی شدہ ہیں اور کیا مستقبل میں دونوں کی شادی کا امکان ہے تو، 49 سالہ اداکارہ نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ، سلمان کی شادی نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی میں شادی شدہ ہوں؟ تو کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہمیں شادی کرنی چاہیے؟ ہمارے لیے شادی کرنے کے لیے اہم نکتہ کیا ہے۔ شادی یا فلمی پروجیکٹ؟
اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ شادی کرنے کے لئے تیار ہیں، لیکن دولہا تلاش کرنے سے قاصر ہیں۔ ’’لڑکا نہیں مل رہا ہے۔ میں طویل عرصے سے تیار ہوں،‘‘ انہوں نے کہا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago