جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر ڈی کوک نے ٹی 20انٹرنیشنلز میں نیا کارنامہ سر انجام دیدیا

انٹیگوا(قدرت روزنامہ)جنوبی افریقا کے وکٹ کیپرکوئنٹن ڈی کوک نے ٹی 20انٹرنیشنلز میں نیا کارنامہ سر انجام دے دیا .

ڈی کوک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کے پیچھے 100 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے .

ڈی کوک نے یہ سنگ میل آج ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں کیشاؤ مہاراج کی گیند پر راؤمن پاوول کا کیچ کرکے عبور کیا . ڈی کوک کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کے 100 شکار میں 82 کیچز اور 18 سٹمپنگ شامل ہیں .

اس فہرست میں دوسرا نام بھارت کے سابق وکٹ کیپر ایم ایس دھونی کا ہے،جن کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر 91 شکار ہیں .

. .

متعلقہ خبریں