لاہور(قدرت روزنامہ)عیدالاضحیٰ کے بعد سے مرغی کے گوشت کی طلب میں کمی کے باعث قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے .
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق دو روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 44 روپے کی بڑی کمی ہو گئی .
گزشتہ روز برائلر مر غی کے گوشت کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی ہوئی تھی جبکہ آج گوشت 24 روپے کلو مزید سستا ہو گیا ہے .
برائلر مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 394 روپے مقرر کی گئی ہے، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے کی سطح پر برقرار ہے . زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 262 روپے جبکہ پرچون ریٹ 272 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے .
. .