سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی تقریب میں کتنا مہنگا جوڑا پہنا ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا گزشتہ روز اپنے مسلمان دوست اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں تاہم اب تقریبات میں زیب تن کیئے گئے جوڑوں کی قیمتیں صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار جوڑی کی گھر میں منعقدہ شادی کی تقریب میں سوناکشی کے والد شتروگن سنہا اور والدہ پونم سنہا نے شرکت کی تاہم بھائی شریک نہیں ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں سوناکشی نے اپنی والدہ کی شادی کی آف وائٹ ساڑھی کے علاوہ موتیوں جڑے کندن کے ہار کے ساتھ ڈائمنڈجیولری کا انتخاب کیا، یوں اداکارہ نے دیگر بالی اداکاراؤں کے مہنگے عروسی لباس کے برعکس اپنی شادی پر والدہ کا 44سال پرانا عروسی لباس اور جیولری منتخب کر کے عمدہ مثال قائم کی۔

دوسری جانب سوناکشی کے دلہا ظہیر اقبال کو بھی مہنگی شیروانی یا گروم سوٹ کے برعکس سفید شلوار قمیض زیب تن کیے دیکھا گیا۔شادی کی تقریب کے بعد جوڑے کی جانب سے ممبئی کے مقامی ریسٹورینٹ میں عشائیہ دیا گیا جس میں فلمی دنیا اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئیں۔

اس موقع پر بھی سوناکشی اور ان کے شوہر کو مہنگے ترین ملبوسات کے بجائے عام روایتی انداز میں دیکھا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کے عشائیے کیلئے بھارتی ساڑھیوں کے برانڈ ’چاند بوٹا’ کی بروکیڈ ٹون والی ریڈ ساڑھی کا انتخاب کیا، بھارتی میڈیا کے مطابق برانڈ کی ویب سائٹ پر ساڑھی کی قیمت 79ہزار 800بھارتی روپے ہے۔

Recent Posts

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

10 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

19 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

29 mins ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

34 mins ago

گنڈاپور کے ساتھ پھر موئے موئے ہوگیا، سر پٹخ پٹخ کر واپس لوٹ گیا، عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

57 mins ago

اچھے کاموں کا صلہ’دوسرے شوہر‘ کی صورت میں ملا، بشریٰ انصاری

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے دوسرے شوہر اقبال…

59 mins ago