حج کے دوران 1301 حجاج کی اموات،سعودی عرب نے تصدیق کر دی

جدہ (قدرت روزنامہ )سعودی عرب میں حج کی ادائیگی کے دوران حاجیوں کی اموات پر سعودی وزارت صحت کا بیان سامنے آگیا۔
سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ اس سال حج کی ادائیگی کے دوران 1301 حجاج کی موت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یہ اموات مناسب پناہ گاہ نہ ہونے اور آرام کئے بغیر براہ راست سورج تلے تیز دھوپ میں طویل فاصلے تک پیدل چلنے کی وجہ سے ہوئیں۔سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق حجاج میں متعدد معمر افراد اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد بھی شامل ہیں جبکہ 83 فیصد اموات ان حجاج کی ہوئیں جو اجازت کے بغیر حج میں شامل ہوئے تھے۔اس سے قبل عرب سفارتکار کا کہنا تھا کہ حج کے دوران جاں بحق ہونے والوں میں صرف مصری حاجیوں کی تعداد کم سے کم 600 تک ہے۔دوسری جانب پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے حج کے دوران ہیٹ ویو سے 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔پاکستان کے حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو کے مطابق منیٰ میں 4، عرفات 3 اور مزدلفہ میں 2 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں جبکہ 20 پاکستانی حجاج کی اموات مکہ اور 6 مدینہ میں ہوئیں۔
واضح رہے کہ اس سال 18 لاکھ افراد نے حج کا فریضہ انجام دیا۔ حج کے دوران درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔سعودی محکمہ موسمیات نے رواں برس حج سیزن کے دوران شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کر رکھی تھی اور اسی مناسبت سے سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عزام کرام کے لئے جگہ جگہ پانی کے فواروں اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا تھا۔

Recent Posts

بجلی کے فکسڈ چارجز میں اضافے سے انڈسٹری زیرو ہو جائے گی :صنعتکار وں کی متفقہ قرارداد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صنعتکار وں کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں متفقہ قرارداد میں کہا…

1 min ago

انڈسٹریل ایریا میں بجلی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنائی جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چمن ماسٹر پلان کے انڈسٹریل زون…

1 min ago

لندن میں بے گھر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ،حیران کن اعدادوشمار سامنے آ گئے

لندن (قدرت روزنامہ )لندن میں بے گھر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ،حیران کن اعدادوشمار…

18 mins ago

بھارت کی معروف اداکارہ حنا خان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی معروف اداکارہ حنا خان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص…

37 mins ago

موبائل فونز کے کونسے ماڈلز پر اب سے واٹس ایپ نہیں چلے گا؟ نام جار ی کر دیئے گئے

لاہور (قدرت روزنامہ )واٹس ایپ نے ایک مرتبہ پھر سے 10 سال پرانے موبائل فونز…

41 mins ago

امریکی قراردادافسوسناک،امریکا سے باہمی اعتماد اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر تعلقات چاہتے ہیں: پاکستان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی کانگریس میں پاکستان سے متعلق قرارداد کو…

1 hour ago