سیلفی لیتے ہوئے 3 نوجوان دریا میں ڈوب گئے، 2 جاں بحق

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت میں سیلفی کا شوق 3 نوجوانوں کے دریائے گنگا میں ڈوبنے کی وجہ بن گیا جس میں سے 2 جان کی بازی ہار گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارت کے شہر رائے بریلی میں پیش آیا جہاں تین نوجوان دریائے گنگا میں سیلفیاں بنانے کی غرض سے کشتی میں سوار ہوئے تھے۔بھارتی پولیس کا بتانا ہے کہ ڈوبنے والے تین نوجوانوں توحید، شان اور فہد کی عمریں بالترتیب 17، 19,18برس ہیں۔بھارتی پولیس کے مطابق جب کشتی کنارے کی طرف بڑھی تو کشتی میں سیلفیاں لیتے تینوں نوجوان اپنا توازن کھو بیٹھے اور دریا میں جاگرے، افسوسناک واقعے میں توحید اور شان ڈوب کر جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ فہد دریا میں تیر کر کنارے پر پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔بعد ازاں غوطہ خوروں نے کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد ڈوب کر لاپتہ ہونے والے توحید اور فہد کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا۔

Recent Posts

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

18 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

27 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

37 mins ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

42 mins ago

گنڈاپور کے ساتھ پھر موئے موئے ہوگیا، سر پٹخ پٹخ کر واپس لوٹ گیا، عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

1 hour ago

اچھے کاموں کا صلہ’دوسرے شوہر‘ کی صورت میں ملا، بشریٰ انصاری

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے دوسرے شوہر اقبال…

1 hour ago