سوناکشی سنہا کی مسلمان دوست کے ساتھ شادی کے بعد والد شتروگن سنہا نے پیغام جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا نے اپنی اکلوتی بیٹی و اداکارہ سوناکشی سنہا کی مسلمان دوست ظہیر اقبال کے ساتھ شادی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی سول میرج کے بعد بھارتی صحافی نے شتروگھن سنہا سے پوچھا کہ آپ اپنی بیٹی کے خاص دن پر کیسا محسوس کررہے ہیں؟اس سوال کے جواب میں شتروگھن سنہا نے کہا کہ کیا یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے؟، ہر باپ اس لمحے کا بےصبری سے انتظار کرتا ہے کہ جب صحیح انسان کے ساتھ اُس کی بیٹی کی شادی کرکے رخصت کردیا جائے۔
شتروگھن سنہا نے کہا کہ میری بیٹی ظہیر کے ساتھ بہت زیادہ خوش نظر آتی ہے، میری دعا ہے کہ ان دونوں کی جوڑی ہمیشہ سلامت رہے۔

سینیئر اداکار نے مزید کہا کہ 44 سال قبل، میں نے اپنی پسند کی ایک کامیاب، خوبصورت اور باصلاحیت لڑکی پونم سنہا سے شادی کی تھی، اب سوناکشی کی باری تھی کہ وہ اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرتی۔

واضح رہے کہ 23 جون اتوار کے روز سوناکشی سنہا نے اپنے دیرینہ مسلمان دوست و اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی، اس جوڑے نے چھوٹی سی تقریب میں سول میرج کے کاغذات پر دستخط کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔

شادی کی تقریب کے بعد سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ممبئی میں ہی اپنے ولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا تھا جس میں بالی ووڈ ستاروں نے بھی شرکت کی تھی۔

Recent Posts

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

6 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

15 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

25 mins ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

30 mins ago

گنڈاپور کے ساتھ پھر موئے موئے ہوگیا، سر پٹخ پٹخ کر واپس لوٹ گیا، عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

53 mins ago

اچھے کاموں کا صلہ’دوسرے شوہر‘ کی صورت میں ملا، بشریٰ انصاری

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے دوسرے شوہر اقبال…

55 mins ago