معروف ٹک ٹاکر جوڑی کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ، حیران کن انکشاف

لاہو ر (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف ٹک ٹاکر سیدہ فاطمہ بتول اور اُن کے شوہر کانٹینٹ کرئیٹر، رائٹر شبر عباس نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے۔

مقامی اخبار جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر معروف جوڑی فاطمہ جعفری اور شبر عباسمیں میں علیحدگی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

اِن افواہوں کی بڑی وجہ اس جوڑی کا ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے اَن فالو کرنا اور اداسی میں ڈوبی ہوئی اسٹوریز کا شیئر کرنا ہے۔

شبر عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’دنیا کی سب سے بدترین جیل وہ گھر ہے جس میں سکون نہیں، لہٰذا کسی کو شادی یا محبت کے لیے چننے سے قبل اچھی طرح سوچ لیں۔‘

دوسری جانب فاطمہ جعفری نے بھی ایک اسٹوری شیئر کی ہے جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔فاطمہ جعفری کی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’دنیا کے بھکاریوں میں سب سے زیادہ ہمدردی کے قابل وہ بھکاری ہے جس نے محبت کی بھیک مانگی اور دھتکار دیا گیا۔‘

یاد رہے کہ معروف ٹک ٹاکر فاطمہ اور شبر کے ہاں رواں سال مارچ کی 29 تاریخ کو پہلی اولاد، بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس خوشخبری کا اعلان اس جوڑے نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک مشترکا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

Recent Posts

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

2 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

12 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

22 mins ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

26 mins ago

گنڈاپور کے ساتھ پھر موئے موئے ہوگیا، سر پٹخ پٹخ کر واپس لوٹ گیا، عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

50 mins ago

اچھے کاموں کا صلہ’دوسرے شوہر‘ کی صورت میں ملا، بشریٰ انصاری

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے دوسرے شوہر اقبال…

52 mins ago