عزم استحکام آپریشن کیسے کیا جائیگا، سلامتی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس میں بحث کی جائیگی:حکومت کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عزم استحکام آپریشن کیسے کیا جائے گا؟ اس پر بحث کریں گے، ایوان میں قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس بلایا جائے گا۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ عزم استحکام آپریشن سے متعلق وزیردفاع بات کرنا چاہتے تھے لیکن اپوزیشن نے بات نہیں کرنے دی۔انہوں نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن کیسے کیا جائے گا؟ اس پر بحث کریں گے اور ہم یہاں (ایوان) میں قومی سلامتی کمیٹی کو بلائیں گے، وزیراعظم بھی اجلاس میں بیٹھیں گے۔اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے، کچھ ایشوز بے ضرر ہوتے ہیں، اس سے آپ کی اور ہماری سیاست کو نقصان نہیں، عزم استحکام پر وزیر دفاع بات کررہے تھے لیکن آپ نے ایک لفظ نہیں سنا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مشاورت نہ کرنے کا الزام لگاتی ہے لیکن ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آپ کے وزیراعلیٰ نے کوئی بات نہیں کی، وزیردفاع کی تقریر کا ایک لفظ اپوزیشن نے نہیں سنا، کیسے مشاورت کریں؟ایپکس کمیٹی اجلاس میں جامع اقدامات طے پائے، عدلیہ سے بھی کہا جائے گا اس میں سپورٹ فراہم کریں‘ان کا کہناتھاکہ آپ کے وزیراعظم کی طرح ناراض ہوکر ہمارا وزیراعظم باہر نہیں بیٹھے گا بلکہ پوری کابینہ کے ساتھ یہاں موجود ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشتگردی کے لیے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی۔نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراءاور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک تھے۔

Recent Posts

امریکی قراردادافسوسناک،امریکا سے باہمی اعتماد اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر تعلقات چاہتے ہیں: پاکستان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی کانگریس میں پاکستان سے متعلق قرارداد کو…

24 mins ago

امریکی قرارداد پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہے جو قابل قبول نہیں، دفترخارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دفترخارجہ نے کہا ہے کہ امریکی قرارداد پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہے…

32 mins ago

عمران خان کو جتنے دن اندر رکھیں گے عوام کا غصہ بڑھے گا، اس طرح کی صورتحال میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا: لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سارے سسٹم…

33 mins ago

اپوزیشن کو اپنی کارکردگی سے شکست دیں گے، مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زنے کہا ہے کہ 100 دن میں صوبائی حکومت…

41 mins ago

میرا نے شادی کیلئے صحافیوں سے مدد مانگ لی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اور سینئیر اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ میری شادی…

49 mins ago

لیوی چارجز بڑھنے سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔…

50 mins ago