پاکستانی بچوں کیلئے کروڑ پتی بننے کا موقع ،فواد چودھری نے اہم اعلان کردیا

(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے فری فائر پاکستان لیگ کے فائنل مقابلوں میں حصہ لینے والی 12 ٹمیوں کے لیڈرز  سے  ملاقات کی ہے، اس  موقع  پر انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ قومی سطح پر ای سپورٹس کا انعقاد خوش آئند ہےفری فائر پاکستان لیگ ٹورنامنٹ پہلا ای اسپورٹس ٹورنامنٹ ہے  ای سپورٹس کو فروغ ملے گا۔

پاکستانی بچے بھی اب ای سپورٹس میں حصہ لے کر بڑے انعامات جیت سکتے ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ فری فائر پاکستان لیگ کا گرینڈ فائنل 10 اکتوبر کو پی سی ہوٹل کراچی میں ہوگا۔ جبکہ گرینڈ فائنل ایونٹ فری فائر ای سپورٹس پاکستان کے یو ٹیوب چینل اور فین پیج سمیت پی ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ گیرینا دنیا کی مشہور کمپنی ہے بیگو کے تعاون سے پاکستان میں فری فائر قومی ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہی ہے،  جس میں ایک کروڑ روپے تک کے انعامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی سطح کے مقابلوں میں جیتنے والی ٹیم عالمی سطح پر ہونے والے مقابلے میں حصہ لے سکے گی۔بچوں کے پاس موقع ہے کہ وہ کم عمری میں بڑی رقم جیت سکتے ہیں ۔ اس موقع پر قومی سطح کے فائنل مقابلوں میں شرکت کرنے والی 12 ٹیموں کے ٹیم لیڈرز سمیت بیگو کے جنوبی ایشیا کے ریجنل ہیڈ جان ژانگ اور دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے فری فائر گرینڈ فائنل ایونٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کی جرسیوں پر دستخط کئے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

1 hour ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

7 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

7 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

7 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

7 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

7 hours ago