45 ہزار بجلی کا بل، بھارتی شہری کا گھر میں موم بتیاں جلانے کا اعلان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )پورا دن کچھ گھنٹوں کی دستیاب بجلی جبکہ ہزاروں کا بجلی کا بل پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک کا مسئلہ ہے جس نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے . ایسے میں کہیں عوام یوپی ایس، کہیں جنریٹر تو کہیں سولر سسٹم کی طرف جانے کا سوچتے ہیں تاہم بھارتی شہر گروگرام سے تعلق رکھنے والے جسویر سنگھ نے دو ماہ کا بجلی کا بل 45 ہزار آنے پر موم بتیاں جلانے کا اعلان کر دیا .


بھارتی میڈیا کے مطابق جسویر سنگھ نے دو ماہ کے ادا شدہ بل کا ایک سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں ادا کی گئی 45ہزار 491 بھارتی روپے کی رقم نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹ لی . پوسٹ میں جسویر سنگھ نے ایک کیپشن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بجلی کا بل ادا کر دیا، اب موم بتیوں پر جانے کا سوچ رہا ہوں‘ . جس کے بعد جسویر سنگھ کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھیڑ دی، پوسٹ وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے کہیں انھیں سولر تو کہیں بجلی آلات کم کرکے بجلی کا بل کم کرنے کے مشورے دے ڈالے .

. .

متعلقہ خبریں