45 ہزار بجلی کا بل، بھارتی شہری کا گھر میں موم بتیاں جلانے کا اعلان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )پورا دن کچھ گھنٹوں کی دستیاب بجلی جبکہ ہزاروں کا بجلی کا بل پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک کا مسئلہ ہے جس نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ایسے میں کہیں عوام یوپی ایس، کہیں جنریٹر تو کہیں سولر سسٹم کی طرف جانے کا سوچتے ہیں تاہم بھارتی شہر گروگرام سے تعلق رکھنے والے جسویر سنگھ نے دو ماہ کا بجلی کا بل 45 ہزار آنے پر موم بتیاں جلانے کا اعلان کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جسویر سنگھ نے دو ماہ کے ادا شدہ بل کا ایک سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں ادا کی گئی 45ہزار 491 بھارتی روپے کی رقم نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹ لی۔ پوسٹ میں جسویر سنگھ نے ایک کیپشن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بجلی کا بل ادا کر دیا، اب موم بتیوں پر جانے کا سوچ رہا ہوں‘۔جس کے بعد جسویر سنگھ کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھیڑ دی، پوسٹ وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے کہیں انھیں سولر تو کہیں بجلی آلات کم کرکے بجلی کا بل کم کرنے کے مشورے دے ڈالے۔

Recent Posts

امریکی قراردادافسوسناک،امریکا سے باہمی اعتماد اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر تعلقات چاہتے ہیں: پاکستان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی کانگریس میں پاکستان سے متعلق قرارداد کو…

18 mins ago

امریکی قرارداد پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہے جو قابل قبول نہیں، دفترخارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دفترخارجہ نے کہا ہے کہ امریکی قرارداد پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہے…

26 mins ago

عمران خان کو جتنے دن اندر رکھیں گے عوام کا غصہ بڑھے گا، اس طرح کی صورتحال میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا: لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سارے سسٹم…

27 mins ago

اپوزیشن کو اپنی کارکردگی سے شکست دیں گے، مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زنے کہا ہے کہ 100 دن میں صوبائی حکومت…

35 mins ago

میرا نے شادی کیلئے صحافیوں سے مدد مانگ لی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اور سینئیر اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ میری شادی…

44 mins ago

لیوی چارجز بڑھنے سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔…

44 mins ago