سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے شادی کیلئے 23 جون کا انتخاب کیوں کیا؟ دلچسپ انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مست نینوں والی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال گزشتہ روز (23 جون کو) شادی کے بندھن میں بندھ گئے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انہوں نے اس تاریخ کا انتخاب کیوں کیا؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال پہلی بار ایمی ورک اور اسیس کور کے گانے ’بلاک بسٹر‘ کی میوزک ویڈیو میں ایک ساتھ نظر آئے جو 23 ستمبر 2022 کو ریلیز ہوا تھا .

اس کے بعد ان کی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ بھی 2022 میں ریلیز ہوئی .

اس فلم کی ریلیز کے بعد ان دونوں کو مختلف تقریبات اور مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا جس کے باعث قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ان کے رشتے کا آغاز فلم سیٹ سے ہوا ہے .

تاہم اداکارہ سوناکشی سنہا نے گزشتہ روز شادی کے بعد پہلی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی کے لیے 23 جون کا ہی انتخاب کیوں کیا .

سوناکشی سنہا کے مطابق ان کی محبت کا آغاز 7 سال قبل اسی دن سے ہوا تھا، جب ان دونوں کو پہلی نظر میں ہی ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی اور اسی دن دونوں نے زندگی بھر ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا تھا .

اداکارہ نے سول ویڈینگ کے بعد اس تقریب سے پہلی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے جیون ساتھی ظہیر اقبال کے نام محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

انہوں نے لکھا کہ آج ہی کے دن سات سال قبل 23 جون 2017 کو ہم نے ایک دوسرے کی آنکھوں میں محبت کو حقیقی انداز میں دیکھا اور اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا .

اداکارہ نے مزید لکھا کہ آج ہماری اسی محبت نے تمام تر چیلنجز اور کامیابیوں سے گزارتے ہوئے ہمیں اس لمحے تک لے آئی ہے، جہاں ہم اپنے خاندانوں کی دعاؤں کے ساتھ ایک ہوگئے ہیں .

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کر رہیں تھی کہ سوناکشی سنہا کے اہل خانہ ان کی اور ظہیر اقبال کی شادی کے خلاف اور اس پر اداکارہ نے ناراض بھی تھے .

تاہم گزشتہ روز ہونے والی شادی اور اس سے قبل منعقدہ مختلف تقریبات میں دونوں خاندانوں کے افراد کو ایک ساتھ ہنسی خوشی دیکھا گیا جس کے بعد تمام تر افواہوں نے دم توڑ دیا .

اس کے علاوہ گزشتہ روز سول ویڈنگ کی تقریب سے وائرل ہونے والی تصاویر و ویڈیوز میں بھی سوناکشی سنہا کے والد اداکار شتروگھن سنہا کو اپنی بیٹی کے شانہ بشانہ کھڑے دیکھا گیا جبکہ دونوں خاندانوں کے دیگر افراد نے بھی شادی کی تمام تقریبات میں ہنسی خوشی شرکت کی .


سول ویڈنگ کی تقریب میں دلہن کی انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوناکشی سنہا کو پھولوں کی چادر کے سائے میں لایا گیا . اس موقع پر اداکارہ ہما قریشی کے بھائی اداکار ثاقب سلیم سمیت اداکارہ نے عزیز و اقارت نے پھولوں کی چادر تھامی ہوئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں