اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی نا اہلی کے خلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
سپریم کورٹ میں درخواست بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل علی ظفر کی وساطت سے دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان سابق وزیراعظم اور سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، درخواست گزار کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کرنے کے بعد پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کی کارروائی جاری ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے خلاف اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ میں مقدمات زیر التواء ہیں، سپریم کورٹ میں زیر التواء کیس کی وجہ سے ہائی کورٹس میں کارروائی آگے نہیں بڑھ پا رہی ہے۔
دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ان مقدمات کی وجہ سے درخواست گزار بانی پی ٹی آئی ممبر اسمبلی منتخب نہیں ہو پا رہے، زیر التواء اپیل کی وجہ سے درخواست گزار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کی نا اہلی کے خلاف اپیل کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اپنی نااہلی کے خلاف 10 جنوری 2024 کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی کانگریس میں پاکستان سے متعلق قرارداد کو…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دفترخارجہ نے کہا ہے کہ امریکی قرارداد پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہے…
کراچی (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سارے سسٹم…
لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زنے کہا ہے کہ 100 دن میں صوبائی حکومت…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اور سینئیر اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ میری شادی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔…