جولائی کے دوران کس شہر میں کتنی بارش ہوگی؟ کہاں کہاں سیلاب کا خدشہ ہے؟ جامع رپورٹ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے جولائی کے مہینے کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں متوقع بارشوں کی شدت اور ممکنہ اثرات کے حوالے سے جامع رپورٹ جاری کردی ہے۔
محکمہ موسمیات اور نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق خیبرپختونخوا میں مردان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے مختلف مقامات پرجولائی کے تیسرے ہفتے میں ہلکی بارشیں جبکہ چوتھے ہفتے کے دوران موسلادھار بارش متوقع ہے۔جولائی کےپہلے اور دوسرے ہفتے میں پنجاب میں لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے اضلاع جبکہ اسلام آباد میں 15تا50 ملی میٹر بارش ہوگی جبکہ چوتھے ہفتے کے دوران راولپنڈی،اسلام آباد، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں شدید بارشیں متوقع ہیں، ڈی جی خان میں پہاڑوں سے اکھٹے ہو کر آنیوالےپانی کے باعث اورساہیوال، ملتان اور بہاولپور میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔سندھ کے اضلاع میرپورخاص، کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، لاڑکانہ اور سکھرمیں جولائی کے مہینے میں 30تا75 ملی میٹر بارش ہوگی جبکہ جولائی کے دوسرے اور چوتھے ہفتے میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ جولائی کے چوتھے ہفتے میں گلگت بلتستان کےضلع استور اور آزاد جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر موسلادھاربارشیں متوقع جس کے باعث ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

بارشوں کی شدت ندی نالوں میں سیلابی صورتحال، شہری سیلاب، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اورجھیلوں کے ٹوٹنے کے باعث سیلاب(GLOF)کا سبب بن سکتی ہیں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

2 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

2 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

2 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

3 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago