ایف آئی اے اہلکاروں کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے کے کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز اور اے ایس آئیز کی جانب سے اپنی پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کے لیے عرصہ دراز سے مطالبہ کیا جارہا ہے مگر اب تک اعلیٰ حکام کی جانب سے کوئی خاطر خواہ عمل درآمد ممکن نہیں ہوسکا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ اہلکار ہر طرح کے حالات میں CTW،(کاؤنٹر ٹیررزم ونگ) سیکورٹی، امیگریشن چیک پوسٹس اور بارڈر امیگریشن پر فرنٹ لائن ڈیوٹی انجام دیتے آئے ہیں، لیکن ان کی آخری اپ گریڈیشن کو 30 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔

اہلکاروں نے کہا ہے کہ اسلام آباد، جی بی اور چاروں صوبوں میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں( اسلام آباد پولیس، سندھ پولیس، اے این ایف، آئی بی وغیرہ)کے ملازمین کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، لیکن ایف آئی اے کے اہلکار ابھی تک محروم ہیں۔

اہلکاروں نے اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ ایف آئی اے کے بھی کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز اور اے ایس آئیز کی اپ گریڈیشن کے فوری احکامات جاری کیے جائیں تاکہ دیگر اداروں کے ملازمین کے برابر لایا جا سکے اور ان کے پے سکیلز میں موجود تضادات کو دور کیا جا سکے۔

Recent Posts

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

8 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

11 mins ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

31 mins ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

1 hour ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

2 hours ago