سلمان خان کے والد کا بیٹے کی شادی سے متعلق دلچسپ تبصرہ

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سینیئر اسکرین رائٹر اور سپر سٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے کہا ہے کہ ان کے بیٹےمیں شادی کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ سلمان خان آسانی سے کسی بھی لڑکی کے ساتھ تعلقات میں آجاتے ہیں لیکن ان میں شادی کرنے کی ہمت نہیں ہے۔سلیم خان نے کہا کہ سلمان بہت ہی سادہ انسان ہے، وہ شادی کرتے وقت ہمیشہ یہ سوچتے ہیں کہ کیا یہ عورت ان کی ماں کی طرح پورے خاندان کو سنبھال سکے گی یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ سلمان خان، جب بھی کسی لڑکی کو ڈیٹ کرتے ہیں تو وہ اس میں ہمیشہ ان خصوصیات اور صلاحیتوں کو تلاش کرتے ہیں جو ان کی والدہ میں ہیں۔سلیم خان نے کہا کہ سلمان خان چاہتے ہیں کہ وہ جس عورت سے شادی کریں تو وہ اپنا وقت اور توجہ اپنے شوہر اور بچوں کے لیے اسی طرح وقف کرے جیسے ان کی ماں نے کی۔انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان کی خواہش ہے کہ اُن کی بیوی شوہر اور بچوں کے لیے کھانا پکائے، گھر کی تمام ذمہ داریوں کو سنبھالے لیکن آج کے دور میں ایسی عورت ملنا آسان نہیں۔

Recent Posts

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

14 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

18 mins ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

38 mins ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

2 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

2 hours ago