ہر ڈویژن میں ”مریم کی دستک“ کی65 سروسز شروع کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہر ڈویژن میں ”مریم کی دستک“ کی65 سروسز شروع کرنے کا حکم دیا ہے- وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب کے تمام اضلاع میں ”مریم کی دستک“ سروسز دسمبر تک مہیا کر نے کی ہدایت کی ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں دستک پراجیکٹ میں توسیع کی منظور ی دی گئی-اجلاس میں لاہور میں ”مریم کی دستک“کی سروسز 40 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا-اگست میں لاہور میں ”مریم کی دستک“ سروسزکی تعداد 65 تک پہنچ جائے گی- 14 اگست سے ہر ڈویژن میں مریم کی دستک سروسز شروع ہو جائے گی -پولیس، ریونیو، بلدیات،ایکسائز، ٹی ایم اے،ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سمیت دیگر محکموں کی سروسز دستک کے ذریعے میسر ہونگی – اجلاس میں دستک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں کو ملنے والی سروسز کا جائزہ لیاگیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دستک ایپ پر سروسز کی مزیدبہتری کی ہدایت کی-چیئرمین پی آئی ٹی بی نے مریم کی دستک پراجیکٹ توسیع پر بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ ڈومیسائل، ای سٹیمپنگ، برتھ، ڈیتھ، میرج سرٹیفکیٹس سروسز دستک ایپ کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ پراپرٹی ٹیکس، ٹوکن ٹیکس،موٹر وہیکل ٹرانسفراور نئی گاڑی کی رجسٹریشن کی سہولت بھی دستک ایپ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔شہری مریم کی دستک نمائندوں کی اپوئنمنٹ ویب پورٹل، موبائل ایپ یا کال سنٹر 1202 کے ذریعے سروسز اپلائی ہوسکتے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیرِ مریم اورنگ زیب،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر نے شرکت کی-

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 mins ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

18 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

21 mins ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

41 mins ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

2 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago