کہا تھا نا اچھے دن آئیں گے بیروزگارجوانوں کیلئے خوشخبری ، حکومت نے 5لاکھ نوکریاں دینےکا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ میک ان پاکستان کے تحت 100 نئے ٹیکسٹائل یونٹس کیلئے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی اور ساتھ ہی 5 لاکھ نوکریاں بھی ملیں گی . تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہماری میک ان پاکستان کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ، 100نئےٹیکسٹائل یونٹس کیلئے5ارب ڈالرسرمایہ کاری آئے گی .

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ برآمدی استعدادمیں اضافےکےساتھ 5 لاکھ نوکریاں بھی ملیں گی، حکومت نے ڈی انڈسٹریلائزیشن کو الٹ دیا اب صنعت ترقی کی راہ پر گامزن ہے . گذشتہ ماہ عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ موبائل فونزکی میک ان پاکستان پالیسی پھل پھول رہی ہے، مقامی موبائل مینوفیکچررزنے صرف 7ماہ میں 10 ہزار نوکریاں پیدا کیں . ان کا کہنا تھا کہ 12.48ملین مقامی موبائل آلات تیارکئے گئے ہیں، جن میں 5 ملین سے زائد 4G اسمارٹ فون شامل ہیں، میں موبائل کارخانہ دارکوقابل ذکرکامیابی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں . . .

متعلقہ خبریں