بلوچستان

کیسکو زرعی فیڈرز پر 6 گھنٹے بجلی مکمل وولٹیج کے ساتھ فراہم کریں، گورنر بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن بلوچستان کی سطح پر پچھلی دو تین عشروں میں قحط سالی، تباہ کن بارشوں، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مخصوص زرعی پیکج کی عدم فراہمی کے باعث یہ ریڑھ کی ہڈی بہت کمزور ہو چکی ہے، اس میں مزید بوجھ اٹھانے کی سکت باقی نہ رہی اور اسی کمزور ریڑھ کی ہڈی کو اگر فوری طور پر تقویت نہیں دی گئی تو بلوچستان بھر کے زمینداران کئی خطرات و خدشات سے دو چار ہو سکتے ہیں. یہ بات انہوں نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی اور حاجی عبدالرحمٰن بازئی کی قیادت میں بلوچستان زمینداران ایکشن کمیٹی کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے خصوصی ہدایت کی کہ کیسکو فوری طور پر تمام زرعی فیڈرز پر 6 گھنٹے کی بجلی مکمل وولٹیج کے ساتھ فراہم کریں. بصورت دیگر لہلہاتے باغات، کھڑی فصلیں اور سبزی جات کو بڑے نقصانات پہنچ جائیں گے. انہوں نے کہا کہ ایگریکلچر سیکٹر کا ملک بھر کے عوام کو خوراک فراہم کرنے اور انڈسٹریل سیکٹر کو خام مال فراہم کرنے میں بہت اہم کردار ہے. بلوچستان کی کی معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے. گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صوبے بھر کے زمینداروں کو درپیش تمام مشکلات سے بہت جلد وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف آگاہ کرنے کا یقین دلایا۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں