ناراض بلوچ، کنفیوز ہوں کے کس سے مزاکرات کریں، آپریشن عزم استحکام کی زیادہ ضرورت بلوچستان میں ہے،سرفراز بگٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کی سب سے زیادہ ضرورت بلوچستان میں ہے ،صوبے میں تو بڑی انسر جنسی ہے ،پہاڑوں پر گئے عام بلوچوں کو ایک مرتبہ پھر دعوت دیتا ہوں ،وہ آئیں پرامن بلوچستان کے تحت ہم انہیں گلے لگائیں گے ، لیکن رٹ اف اسٹیٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا ۔ یہ بات انہوں نے پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ آپریشن عزم استحکام کی سب سے زیادہ ضرورت بلوچستان میں ہے ،پاکستان کے دیگر علاقوں میں مذہب کے نام پر انسرجنسی ہے ،لیکن بلوچستان میں تو اس بڑی انسر جنسی ہے ،میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بہکاوے میں آکر پہاڑوں پر گئے عام بلوچوں کو ایک مرتبہ پھر دعوت دیتا ہوں ، وہ آئیں پرامن بلوچستان کے تحت انہیں گلے لگائیں گے ،لیکن رٹ اف اسٹیٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا ،وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ناراض بلوچوں سے بات چیت کیلئی ان ہاوس کمیٹی بنانے کیلئے ابھی تک مشورے کررہا ہوں ،میں ذاتی طورپر اس بات پر کنفیوز ہوں کہ کس سے بات کریں ،جو لوگوں شناختی کارڈ دیکھ قتل وغارت کررہے ہیں،طالب علموں ،اساتذہ ،ڈاکٹروں اور عام بلوچوں کو مخبر قرار دے کر ماررہے ہیں ان سے کس طرح بات ہوسکتی ہے ، بلوچستان میں رٹ آف اسٹیٹ مستحکم کرنا پڑے گی۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ شعبان کے پکنک پوائنٹ سے اغوا کئے گئے دس افراد کی بازیابی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ، معاملہ حساس ہے اس لئے احتیاط سے کام لے رہے ہیں ۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

1 min ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

15 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

19 mins ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

38 mins ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

2 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago