کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیاچیئرمین بلوچستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں اور پلانٹ مافیا نے سرکاری قیمت کے بجائے اپنی من مانی قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنا شروع کر دی ہے اور قیمت میں بلاجواز 50 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی بلیک مار کیٹنگ دھڑلے سے جاری ہے اور ملک بھر میں سرکاری قیمت پر کسی بھی جگہ ایل پی جی دستیاب نہیں ہے۔ اوگرا نے 234 روپے 60 پیسے قیمت مقر ر کی تھی ، جب کہ مارکیٹ میں گیس 280 روپے سے 285 روپے فی کلو پر فرخت ہو رہی ہے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 600 روپے اور کمرشل سلنڈر 2250 روپے تک مہنگا ہوگیا ہیگھریلو سلنڈر کی سرکاری قیمت 2770 کی جگہ3370 روپے میں فروخت جاری ہے۔ اسی طرح کمرشل سلنڈر بھی 10715 کی جگہ 12435 میں فروخت کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے گیس مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں حکومت جب تک ایل پی جی کے طاقتور مافیا کو نہیں پکڑے گی تب تک بلیک مارکیٹنگ بند نہیں ہوگی

Recent Posts

امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے امریکی ایوان نمائندگا کی قرارداد…

38 mins ago

حالیہ ہفتے 18 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل ایک ماہ مہنگائی کی شرح میں اضافے کے بعد…

55 mins ago

بجلی کمپنیوں کو شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا پابند کردیا، وزیرتوانائی سندھ

کراچی(قدرت روزنامہ) وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بجلی کمپنیوں…

1 hour ago

مجھے ویڈیو نہیں جذبات چاہیے تھے، سوناکشی کا شادی کی ویڈیو پر ردعمل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی اور ظہیر اقبال کی شادی کی ویڈیو…

1 hour ago

بھارتی کامیڈین منور فاروقی کی دوسری شادی کی تصدیق

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح اور اسٹینڈ اپ…

1 hour ago

شردھا کپور نے موبائل فون سے کئی اخروٹ توڑ ڈالے، مداح حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سینیئر اداکار شکتی کپور کی بیٹی اور اداکارہ شردھا کپور…

1 hour ago