کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز کب ہوگا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد اس وقت ہیٹ ویوو کی زد پہ ہے، جو 3 روز تک جاری رہے گی۔
موسم کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی ایک بار پھر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، شہر میں اگلے 2 روز تک جزوی ہیٹ ویوو رہے گا۔
بات کی جائے درجہ حرارت کی تو شہر میں آج پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھنے کا خدشہ ہے، اب سے 2 روز تک شہر قائد کے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق ہواؤں کا رُخ تبدیل ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، شمال مغربی سمت سے ہوائیں چلنے سے پارہ 40 سے 42 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ نمی 55 سے 60 فیصد رہنے کے باعث گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق اب سے 2 روز کے بعد درجہ حرارت میں کمی بتدریج کمی آنے کا امکان ہے جبکہ جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، کراچی سمیت سندھ کے کچھ اضلاع میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

Recent Posts

امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے امریکی ایوان نمائندگا کی قرارداد…

2 hours ago

حالیہ ہفتے 18 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل ایک ماہ مہنگائی کی شرح میں اضافے کے بعد…

2 hours ago

بجلی کمپنیوں کو شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا پابند کردیا، وزیرتوانائی سندھ

کراچی(قدرت روزنامہ) وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بجلی کمپنیوں…

2 hours ago

مجھے ویڈیو نہیں جذبات چاہیے تھے، سوناکشی کا شادی کی ویڈیو پر ردعمل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی اور ظہیر اقبال کی شادی کی ویڈیو…

2 hours ago

بھارتی کامیڈین منور فاروقی کی دوسری شادی کی تصدیق

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح اور اسٹینڈ اپ…

2 hours ago

شردھا کپور نے موبائل فون سے کئی اخروٹ توڑ ڈالے، مداح حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سینیئر اداکار شکتی کپور کی بیٹی اور اداکارہ شردھا کپور…

3 hours ago