’مریم کی دستک‘ اب ہوگی پنجاب کے تمام اضلاع میں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے تمام ڈویژنز میں ’مریم کی دستک‘ منصوبے کے تحت 65 خدمات شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں دستک پروجیکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
منصوبے کے تحت 14 اگست سے ہر ڈویژن میں ’مریم کی دستک‘ سروسز شروع ہو جائیں گی اور دسمبر تک صوبے کے تمام اضلاع میں یہ خدمات دستیاب ہوں گی۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر لاہور میں ’مریم کی دستک‘ کے تحت سروسز کی تعداد 40 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ اگست میں لاہور میں 65 تک پہنچ جائے گی۔
’مریم کی دستک‘ کے تحت پنجاب بھر میں پولیس، ریونیو، بلدیات، ایکسائز، ٹی ایم اے اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سمیت دیگر محکموں کی سروسز دستک کے ذریعے میسر ہوں گی۔
کون کون سی خدمات حاصل کی جاسکیں گی؟
اجلاس میں دستک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں کو ملنے والی سروسز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دستک ایپ پر سروسز کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں چیئرمین پی آئی ٹی بی نے ’مریم کی دستک‘ منصوبے کی توسیع پر بریفننگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ دستک ایپ کے ذریعے ڈومیسائل، ای سٹیمپنگ، برتھ، ڈیتھ، میرج سرٹیفکیٹس سروسز ایپ کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
چیئرمین پی آئی ٹی بی نے بتایا کہ اس ایپ کے ذریعے پراپرٹی ٹیکس، ٹوکن ٹیکس، موٹر وہیکل ٹرانسفراور نئی گاڑی کی رجسٹریشن کی سہولت بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہری ’مریم کی دستک‘ کے نمائندوں کی اپائنٹمنٹ ویب پورٹل، موبائل ایپ یا کال سنٹر 1202 کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago