دنیا کی سب سے مہنگی شادی کس ملک میں ہوئی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی اور ان کے شوہر آنند پیرامل کی شادی دنیا کی مہنگی ترین شادیوں میں شمار کی جاتی ہے جس کے چرچے دنیا بھر میں رہے تاہم یہ دنیا کی مہنگی ترین شادی نہیں بلکہ دوسری مہنگی ترین شادی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اب تک کی دنیا کی سب سے مہنگی شادی 1981 میں ہونے والی برطانوی شہزادے چارلس اور لیڈی ڈیانا کی تھی جس پر مجموعی طور پر 110 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ لاگت کا تخمینہ لگایا گیا جو کہ 914 کروڑ روپے کے برابر ہے جبکہ ایشا امبانی اور آنند پیرامل کی شادی پر تقریباً 400 کروڑ روپے لاگت آئی تھی۔

شہزادی ڈیانا اور پرنس چارلس کی شادی برطانوی شاہی خاندان کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تقریبات میں سے ایک تھی جس میں 28.4 ملین سے زیادہ لوگ شریک ہوئے تھے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق اس جوڑے کو اپنی منگنی اور شادی کے لیے 3000 سے زائد تحائف ملے تھے جن میں مہنگے ہیرے اور سونے کے زیورات، نایاب گھڑیاں اور پرتعیش کراکری بھی شامل تھی۔
شہزادی ڈیانا اور پرنس چارلس کی شادی کی تقریب میں 250 موسیقاروں کی لائیو موسیقی پیش کی گئی اور 1400 مہمانوں نے شرکت کی تھی۔ شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کے درمیان 28 اگست 1996 کو طلاق ہو گئی تھی۔ طلاق کے اگلے سال جون میں انہوں نے اپنے 79 لباس نیلام کیے اور ان سے حاصل ہونے ہونے والے 35 لاکھ پاؤنڈ فلاحی اداروں کو دیے۔
31 اگست 1997 کو ایک کار حادثے میں شہزادی ڈیانا کی موت واقع ہو گئی تھی۔ شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات کی ادائیگی اور تدفین کے مراحل میں ویسٹ منسٹر ابے سے ان کے آبائی علاقے نارتھ ہمیشائر تک کے راستے میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد سڑک کے کنارے کھڑے تھے۔

Recent Posts

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

10 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

13 mins ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

33 mins ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

1 hour ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

2 hours ago