اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، حکومت انسداد پولیو کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔
ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے قومی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بل گیٹس فاؤنڈیشن بل گیٹس اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے بل گیٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کے لیے آپ کی خدمات لائق تحسین ہییں، صحت کے شعبے میں آپ کی خدمات سے پاکستان مستفید ہورہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
شہباز شریف نے کہاکہ سرحدی نقل و حمل کے باعث بھی پولیو پاکستان میں آیا۔
انہوں نے بل گیٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ریاض میں سربراہ اجلاس کے موقع پر آپ سے مفید بات چیت ہوئی تھی۔ ہم نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران انسداد پولیو کی 5 مہمات مکمل کیں۔
اس موقع پر چیئرمین بل گیٹس فاؤنڈیشن بل گیٹس نے کہاکہ پوری تندہی سے آئندہ 6 ماہ میں کام کرنا ہے، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ انسداد پولیو اور صحت کے دیگر شعبوں میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان میں ڈیجیٹائزیشن کا منصوبہ ہماری ترجیح ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی اہلیہ اور سابق خاتون…
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…
نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…
ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…