کراچی: قتل کا ملزم عدالت سے فرار،پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج

کراچی(قدرت روزنامہ )کراچی میں گولڈ میڈلسٹ نوجوان انجینئر اتقا معین قتل کیس کا مرکزی ملزم عدالت سے فرار ہوگیا .
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزم کو گزشتہ روز جیل سے پیشی کے لئے عدالت لایا گیا تھا جہاں ملزم کو آخری بار 4 بجکر 10 منٹ پر عدالت سے سٹی کورٹ لاک اپ جاتے دیکھا گیا تھااور سٹی کورٹ لاک اپ جانے کے بعد ملزم ظاہر غائب ہوگیا .

پولیس کے مطابق سٹی کورٹ سے جیل منتقلی کے دوران قیدیوں کی تعداد مکمل تھی مگر جیل پہنچ کر گتنی میں ایک قیدی کم پایا گیا . پولیس نے ملزم کے فرار کا مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں کانسٹیبل اشتیاق احمد کے خلاف درج کرلیا . پولیس کے مطابق اتقا معین کو چند روز قبل موٹرسائیکل چھیننے کے دوران قتل کردیاگیا تھا جس کے بعد ایس آئی یو پولیس نے ملزم ظاہر کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں