کیا آپ میڈیکل گراؤنڈ پر بھی سزا معطلی کی درخواست کریں گے؟جج افضل مجوکا کا بیرسٹر سلمان صفدر سے استفسار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا معطلی اور مرکزی اپیلوں پر دوران سماعت جج افضل مجوکا نے استفسارکہ کیا آپ میڈیکل گراؤنڈ پر بھی سزا معطلی کی درخواست کریں گے،بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ میری کلائنٹ بنی گالہ کے اے سی بند کرکے جیل گئی،وکیل خاور مانیکا زاہد آصف نے کہاکہ پھر تو جیل ان کیلئے ٹھیک ہے وہی رہیں .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا معطلی اور مرکزی اپیلوں پر سماعت ہوئی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیئے، جج افضل مجوکا نے کہاکہ کیا آپ میڈیکل گراؤنڈ پر بھی سزا معطلی کی درخواست کریں گے،بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ میری کلائنٹ بنی گالہ کے اے سی بند کرکے جیل گئی،وکیل خاور مانیکا زاہد آصف نے کہاکہ پھر تو جیل ان کیلئے ٹھیک ہے وہی رہیں .

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ اپیلیں ڈسٹرکٹ کورٹس میں زیرسماعت ہوں تب بھی ہائیکورٹ کے پاس سزا معطلی کے اختیارات ہیں،بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ میری کوشش تھی بشریٰ بی بی عید سے پہلے گھر آ جاتیں،سلمان اکرم راجہ کا کہناتھا کہ وہی جج فیصلہ کریں جنہوں نے کیس سنا،جب اہم اسلام آباد ہائیکورٹ میں گئے تو ایک ایک چیز بتائی گئی .

. .

متعلقہ خبریں