کیا آپ میڈیکل گراؤنڈ پر بھی سزا معطلی کی درخواست کریں گے؟جج افضل مجوکا کا بیرسٹر سلمان صفدر سے استفسار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا معطلی اور مرکزی اپیلوں پر دوران سماعت جج افضل مجوکا نے استفسارکہ کیا آپ میڈیکل گراؤنڈ پر بھی سزا معطلی کی درخواست کریں گے،بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ میری کلائنٹ بنی گالہ کے اے سی بند کرکے جیل گئی،وکیل خاور مانیکا زاہد آصف نے کہاکہ پھر تو جیل ان کیلئے ٹھیک ہے وہی رہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا معطلی اور مرکزی اپیلوں پر سماعت ہوئی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیئے، جج افضل مجوکا نے کہاکہ کیا آپ میڈیکل گراؤنڈ پر بھی سزا معطلی کی درخواست کریں گے،بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ میری کلائنٹ بنی گالہ کے اے سی بند کرکے جیل گئی،وکیل خاور مانیکا زاہد آصف نے کہاکہ پھر تو جیل ان کیلئے ٹھیک ہے وہی رہیں۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ اپیلیں ڈسٹرکٹ کورٹس میں زیرسماعت ہوں تب بھی ہائیکورٹ کے پاس سزا معطلی کے اختیارات ہیں،بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ میری کوشش تھی بشریٰ بی بی عید سے پہلے گھر آ جاتیں،سلمان اکرم راجہ کا کہناتھا کہ وہی جج فیصلہ کریں جنہوں نے کیس سنا،جب اہم اسلام آباد ہائیکورٹ میں گئے تو ایک ایک چیز بتائی گئی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

2 mins ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

16 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

20 mins ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

40 mins ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

2 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago