مسلم لیگ(ن ) نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کردیئے ، صلح ہوگئی: یوسف رضا گیلانی

ملتان(قدرت روزنامہ )چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مسلم لیگ (ن) سے صلح ہوگئی ہے .
جہلم پیر پشاوری کے عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میڈیا والے پیچھے رہ گئے ہیں، نیوز نہیں بناسکے، (ن) لیگ نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کردیے ہیں، دونوں جماعتوں کی صلح ہوگئی ہے .

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پی پی دھمکی دینے والی جماعت نہیں ہے، ہم حکومت کا حصہ نہیں ہیں، ان کی مدد کر رہے ہیں، معاشی صورت حال کو کنٹرول کرنے کےلئے کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ حکومت مضبوط ہو . یوسف رضا گیلانی کاکہنا تھا کہ ماضی میں دہشتگردی کے خاتمے کےلئے آپریشن کے اقدامات کو سراہا گیا تھا، ماضی کے آپریشن میں متاثر ہونے والے 20 لاکھ افراد آج بھی کیمپوں میں موجود ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے کچھ لوگ وفاقی حکومت کو دھمکیاں دیتے ہیں اس پر نو کمنٹس .

. .

متعلقہ خبریں