بلوچستان میں پھر سے زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ببلوچستان میں پھر سے زلزلے کے جھٹکے، ہرنائی میں بدھ کی رات آنے والے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آنے کا سلسلہ جاری، شہری شدید خوف میں مبتلا- تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے کچھ علاقوں میں جمعرات کی شام کو بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم ان کی شدت زیادہ نہیں تھی۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کی رات کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں آفٹر شاکس محسوس کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، سبی، ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ ، چمن، زیارت اور ژوب سمیت کئی علاقوں میں رات 3 بج کر 2 منٹ پر زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔

پروو نشل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث مکانات کے ملبے تلے دب کر 25 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا کہنا ہے کہ ہرنائی میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ملبے تلے کئی افراد دبے ہوئے ہیں اور علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہرنائی میں 70 سےزائد مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
اس حوالے سے وزیر داخلہ بلوچستان ضیااللہ لانگو نے بتایا کہ زیارت، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں بھی زلزلے کے باعث نقصانات کی اطلاعات ہیں جبکہ زلزلے سے زیادہ جانی و مالی نقصان ہرنائی میں ہوا۔ ضیااللہ لانگو کے مطابق کافی تعداد میں لوگ گرنےوالی عمارتوں کے ملبےمیں دبےہوئے ہیں جنھیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

ایک اور آئی پی پی بجلی کی قیمت میں کمی پر تیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایک اورانڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی پرتیار ہوگیا۔…

11 mins ago

کراچی سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب فائرنگ سے حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے…

14 mins ago

آرمی چیف اور ججز کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے، حافظ نعیم

لاہور (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف…

20 mins ago

چیک پوسٹیں ختم اور جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ صوبے میں چیک…

27 mins ago

آریز احمد اور اداکارہ حبابخاری نے حاملہ ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے سوشل…

45 mins ago

ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور تیاری ہے،میں سیاسی دباؤ نہیں لیتا،علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور…

51 mins ago