حیدرآباد میں پیپلزبس سروس کا دائرہ نہیں بڑھایا جاسکا، عوام سستے سفر سے محروم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد میں 20 ماہ گزرنے کے باوجود پیپلزبس سروس کا دائرہ اندرون شہر کے مختلف علاقوں تک بڑھایا نہیں جاسکا جس کے سبب لاکھوں شہری مہنگائی میں سستی سفری سہولت سے محروم ہیں۔
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں پیپلزبس سروس کا افتتاح 19 نومبر 2022 کو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کیا تھا۔
حیدر چوک، ٹھنڈی سڑک، وحدت کالونی، ہالہ ناکہ، قاسم چوک، ہٹری بائی پاس روٹ پر چلنے والی پیپلزبس سروس سے شہری مستفید تو ہو رہے ہیں لیکن شہر لطیف آباد، قاسم آباد کے اندرون شہر کی لاکھوں آبادی 20 ماہ گزر جانے کے باوجود پرائیویٹ ٹرانسپورٹر کے رحم وکرم پر ہیں۔
حیدرآباد میں خواتین کے لیے شروع کی جانے والی پنک بس کی سہولت بھی ختم کردی گئی۔
دوسری جانب صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن نے ایک بار پھرشہریوں کو نوید سنائی کہ بسوں کو دیگر روٹ پر بھی شروع کیا جارہا ہے۔
ادھر شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے 9 ٹاؤنز میں ایسے روٹس بناکر بس سروس فوری شروع کی جائے جس سے لوگوں کو باآسانی سفری سہولت میسر ہوسکے۔

Recent Posts

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

24 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

26 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

29 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

48 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

52 mins ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

56 mins ago