اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کیخلاف دیگر شہروں میں درج مقدمات سے متعلق فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کیخلاف دیگر شہروں میں درج مقدمات سے متعلق فیصلہ سنا دیا .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید کیخلاف کراچی کے تھانہ موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات خارج کر دیئے گئے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی درخواست منظور کرلی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ سنا دیا،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید پر بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر مقدمہ درج کیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں