کراچی (قدرت روزنامہ ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے .
بابر اعظم نیویارک سے براستہ دبئی لاہور پہنچے .
وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے ٹیم کے باہر ہونے کے بعد امریکا میں رُک گئے تھے . ذرائع کے مطابق بابر اعظم آئندہ چند روز میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کریں گے .
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں ہی ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی تھی .
. .