پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،سرمائے میں 30ارب روپے کا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مندی کے بادل چھٹ گئے،کاروباری تیزی کے سبب انڈیکس میں 200پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 44300پوائنٹس سے بڑھ کر44500پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 30ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا،کاروباری سرگرمیوں میں اضافے سے 55.73فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام،فوڈز،سیمنٹ،پیٹرولیم سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹرینڈگ کے دوران انڈیکس 44947پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم اچانک رونما ہونیوالی تیزی کے بعد تکنیکی کریکشن کے سبب انڈیکس 44500پوائنٹس کی

سطح پر آگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 212.82پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 44373.23پوائنٹس سے بڑھ کر44586.05پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 80.60پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 17463.24پوائنٹس سے بڑھ کر17543.84پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30460.69پوائنٹس سے بڑح کر30578.76پوائنٹس ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 10ارب روپے مالیت کے29کروڑ60لاکھ37ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو10ارب روپے مالیت کے25کروڑ27لاکھ60ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر558کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے311کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،227میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام5کروڑ79لاکھ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ3کروڑ69لاکھ، ٹریٹ کارپوریشن 1کروڑ28لاکھ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ9لاکھ اور جہانگیر صدیق 9لاکھ91ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے یونی لیورڈ فوڈز کے بھاؤ میں 200.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اس کے حصص کی قیمت بڑھ کر19200.00روپے ہو گئی اسی طرح125.00روپے کے اضافے سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت بڑھ کر10925.00روپے ہو گئی تاہم کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت میں 99.95روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر2350.05روپے ہو گئی اسی طرح16.84روپے کی کمی سے خیبر ٹوبیکو کے حصص کی قیمت کم ہو کر318.30روپے پر آ گئی۔

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

9 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

21 mins ago

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

31 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…

44 mins ago

سوزوکی کی جانب سے شاندار پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…

53 mins ago

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

2 hours ago