نئی سرد جنگ کا خوف پوری دنیا کو ڈرا رہا ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی تعاون و یکجہتی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، عالمی طاقتوں میں مخاصمت دنیا میں چیلنجز کو بڑھا رہی ہے جس کی وجہ سے ایک نئی سرد جنگ کا خوف دنیا کو ڈرا رہا ہے۔ عالمی سیاست و تاریخ کے تناظر میں پاکستان کو احتیاط سے قدم اٹھانے ہیں۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے شک عدم مساوات، عالمی دہشت گردی، بین الاقوامی جرائم کا مقابلہ کوئی بھی ایک ملک اکیلے نہیں کرسکتا، پاکستان بلاک پالیٹکس میں تعاون کے نظریہ کو تصادم کے نظریہ پر ترجیح دیتا ہے اور علاقائی تناظر میں پاکستان ایک پرامن ہمسائیگی کے اصول پر کارپند ہے۔
’اس اصول پر کاربند رہتے ہوئے ہم قومی اقتصادی ترقی پر پیش رفت کر سکتے ہیں‘۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عالمی سیاست میں ایک دور ختم ہو رہا ہے تو نیا دور شروع ہو رہا ہے، دنیا میں ملٹی پولیرٹی کا تصور ابھر رہا ہے، یورپ اورمشرق وسطی میں متعدد تنازعے جاری ہیں۔ غزہ میں بچوں اور عورتوں کی نسل کشی ہورہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔
’اسلامو فوبیا کا خطرہ منڈلا رہا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا بڑا چیلنج دنیا کو درپیش ہے، پاکستان ایک تزویراتی جگہ پر موجود ہے، پاکستان قدرتی طور پر عالمی تزویراتی ماحول سے متاثر ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ٹیک اوور کے بعد پاکستان نے حقیقت پسندانہ سوچ ہے کہ پاکستان افغانستان سرزمین کے کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی میں استعمال نہ ہونے پر کاربند ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

2 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

2 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

2 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago