پیپلز پارٹی کیساتھ معاملات طے کرنے کیلئے طریقہ کار طے کر لیا، ساتھ لیکر چلیں گے: رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور پیپلزپارٹی کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ تمام معاملات طے کرنے کے لئے طریقہ کار طے کر لیا ہے۔
ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پنجاب کے لئے 9 نکات پیش کئے ہیں جن پر وزیر اعظم نے کمیٹی بنادی تھی اس کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے ارکان شامل ہیں۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ تمام معاملات طے کرنے کے لئے طریقہ ء کار طے کر لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی آن بورڈ لے لیا گیا ہے، پارٹی سربراہ نواز شریف سے بھی بات ہوگئی ہے، پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے ہم پیپلزپارٹی کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

Recent Posts

سنگجانی میں قیدیوں کی وین پر حملے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نواحی علاقے سنگجانی میں قیدیوں کی وین پر حملے کی نئی…

8 mins ago

بشریٰ بی بی کے کان میں انفیکشن ہو گیا

پشاور(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کان میں…

13 mins ago

لاہور ہائی کورٹ میں وائس چانسلرز کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ میں پروفیسر ڈاکٹر شیخ اسرار احمد نے پنجاب کی گیارہ…

12 hours ago

خوارج کا لکی مروت میں نمازمغرب کےدوران مسجدپرحملہ،جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)لکی مروت میں نماز مغرب کے دوران ایک مسجد پر خوارج نے حملہ…

12 hours ago

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے…

12 hours ago

ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔…

13 hours ago