آپریشن عزم استحکام کی سب سے زیادہ ضرورت بلوچستان میں ہے،ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا: سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کی سب سے زیادہ ضرورت بلوچستان میں ہے کیونکہ صوبے میں بڑی انسر جنسی ہے۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں مذہب کے نام پر انسرجنسی ہے لیکن بلوچستان میں تو بڑی انسر جنسی ہے ، آپریشن عزم استحکام کی سب سے زیادہ ضرورت بلوچستان میں ہے۔انہوں نے کہا کہ بہکاوے میں آکر پہاڑوں پر گئے عام بلوچوں کو ایک مرتبہ پھر دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں پرامن بلوچستان کے تحت انہیں گلے لگائیں گے لیکن رٹ آف سٹیٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ناراض بلوچوں سے بات چیت کیلئے ان ہاوس کمیٹی بنانے کے حوالے سے ابھی تک مشورے کررہا ہوں، میں ذاتی طورپر اس بات پر کنفیوز ہوں کہ کس سے بات کریں، جو لوگ شناختی کارڈ دیکھ کر قتل وغارت کررہے ہیں،طالب علموں، اساتذہ ، ڈاکٹروں اور عام بلوچوں کو مخبر قرار دے کر مار رہے ہیں، ان سے کس طرح بات ہوسکتی ہے، بلوچستان میں رٹ آف سٹیٹ مستحکم کرنا پڑے گی۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ شعبان کے پکنک پوائنٹ سے اغوا کئے گئے 10 افراد کی بازیابی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ، معاملہ حساس ہے اس لئے احتیاط سے کام لے رہے ہیں ، انشا اللہ اس حوالے سے جلد اچھی خبر ملے گی۔

Recent Posts

سنگجانی میں قیدیوں کی وین پر حملے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نواحی علاقے سنگجانی میں قیدیوں کی وین پر حملے کی نئی…

1 min ago

بشریٰ بی بی کے کان میں انفیکشن ہو گیا

پشاور(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کان میں…

5 mins ago

لاہور ہائی کورٹ میں وائس چانسلرز کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ میں پروفیسر ڈاکٹر شیخ اسرار احمد نے پنجاب کی گیارہ…

12 hours ago

خوارج کا لکی مروت میں نمازمغرب کےدوران مسجدپرحملہ،جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)لکی مروت میں نماز مغرب کے دوران ایک مسجد پر خوارج نے حملہ…

12 hours ago

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے…

12 hours ago

ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔…

13 hours ago