پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 85 روپے کی سطح پر واپس لائی جائیں، گڈز ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پہیہ جام ہڑتال کر دی
انہو ں نے کہاکہ بجلی، گیس، پٹرول اور ٹیکس ریٹ کی موجودہ سطح پر کاروبار چل سکتا ہے نہ ہی غریب کا گھرچلانے کے قا بل رہاہے، تحریک انصا ف حکومت قوم کی حالت پر رحم کھائے اور آ ئے روز عوام پر مہنگائی بم بر سانے سے باز آ جائے . انہو ں نے کہا کہ ہم آ ئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے ملک بھر سے اوور لو ڈ نگ کے خا تمے کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں مگر بد قسمتی سے عدالتی فیصلے کے باجود ریا ستی ادارے اوور لوڈ نگ کے جن کو قابوکر نے میں ہر جگہ ناکام ہو چکے ہیں، ہم حکومت وقت سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ قومی شاہراہوں کو بچانے کیلئے اوور لوڈنگ کے خا تمے کیلئے کرداردار کرے، اوور لو ڈ نگ قومی شاہراہو ں کو نقصان پہنچانے کے سا تھ حادثات کا سبب بن کرکئی گھرانوں کے چراغ گل کرچکی ہے . . .