’عاشق بنایا آپ نے‘ کی اداکارہ نے ہراساں کرنے کے الزام کے بعد نانا پاٹیکر کو جھوٹا قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)عمران ہاشمی کے مدمقابل آنے والے معروف اداکارہ تنوشری دتا جنہوں نے فلم ’عاشق بنایا آپ نے‘ سے سب کی توجہ حاصل کی، اب نانا پاٹیکر پر لگائے گئے الزام کی بنا پر وائرل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتا کی جانب سے ایک بار پھر نانا پاٹیکر پر ایک بار پھر الزام عائد کر دیا ہے۔

تنوشری دتا کی جانب سے بیان اس وقت سامنے آیا ہے، جب نانا پاٹیکر کی جانب سے اداکارہ سے متعلق کہنا تھا کہ بھارت میں ’می ٹو‘ موومنٹ لانے والی اداکارہ تنوشری دتا ہیں۔ حال ہی میں نانا پاٹیکر نے تنوشری دتا کے الزامات پر ایک بار پھر ردعمل دیا تھا۔

تاہم اب نانا پاٹیکر کے بیانات پر اداکارہ بھی بول پڑی ہیں، تنوشری دتا کا کہنا تھا کہ بالی وُڈ میں انہیں سپورٹ کرنے والے اب ختم ہوتے جا رہے ہیں، وہ خود بھی اب خوفزدہ ہیں۔

جبکہ تنوشری دتا کی جانب سے نانا پاٹیکر کے الزامات پر انہیں جھوٹا قرار دیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ نانا پاٹیکر ایک دماغی طور پر جھوٹے انسان ہیں۔

تنوشری دتا کا ٹائمز ناؤ سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اب انہیں خوف ہے کیونکہ بالی وُڈ میں ان کی سپورٹ اب مر چکی ہے، وہ تمام لوگ جو نانا پاٹیکر جو سپورٹ کرتے تھے یا تو دیوالیہ ہو گئے یا پھر پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ لوگ ان کی غلط بیانی کو دیکھ کر رہے ہیں، اور اب ایک بار پھر وہ آ گئے ہیں، ایک 6 سال پرانے الزام پر اب جواب دے رہے ہیں، وہ دماغی طور پر جھوٹے ہی ہیں۔

واضح رہے 2018 میں تنوشری دتا کی جانب سے نانا پاٹیکر، کوریوگرافر گنیش اچاریا اور ڈائریکٹر ویویک اگنی ہوتری پر غلط برتاؤ کا الزام عائد کیا گیاتھا۔

جبکہ درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق تنوشری دتا کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ نانا پاٹیکر کی جانب سے انہیں غلط طرح سے چھوا گیا تھا، جبکہ ڈانس کرتے ہوئے انہیں اداکار سے غیر محفوظ محسوس کر رہی تھیں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

2 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

2 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

2 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago