بنگلہ دیش کو ہرا کر افغانستان پہلی بار ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، آسٹریلیا باہر

(قدرت روزنامہ)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر ایٹ مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں افغانستان نے سنسی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم (ڈی ایل ایس) کے تحت 8 رنز سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی جبکہ آسٹریلیا ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔

افغانستان نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف دیا تاہم بنگلادیش کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے ہدف 12.1 اوورز میں حاصل کرنا تھا مگر بارش کی بار بار انٹری کے باعث دوسری اننگز کا کھیل 19 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 19 اوورز میں 114 رنز کا ہدف ملا لیکن بنگال ٹائیگر 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں افغانستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت میچ 8 رنز سے اپنے نام کر لیا۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے آخری میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، دونوں ٹیمیں کنگز ٹاؤن کے آرنوس ویل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں۔

افغانستان کی اننگز
ٹاس جیتنے کے بعد افغان ٹیم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا آغاز کیا، اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے 59 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللّٰہ گرباز سب سے زیادہ 43 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے بعد ابراہیم زدران 29 گیندوں کا سامنا کر کے 18 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔

ابراہیم زدران کے بعد آنے والا کوئی بھی کھلاڑی رحمان اللہ گرباز کا ساتھ نہ دے سکا، عظمت اللہ عمرزئی 10، گلبدین نائب 4، محمد نبی ایک ہی رن بنا پائے۔

کپتان راشد خان 18 اور کریم جنت 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اوپنر رحمان اللہ گرباز نے 55 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔

اس طرح افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 115 رنز ہی بنا پائی اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف ملا۔

بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3، مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کی اننگز
بعدازاں میچ کا دوسرا مرحلہ کم ہدف ہونے کے باوجود بھی سنسنی خیز رہا اور دونوں ٹیمیں آخری تک جیت کی کوششیں کرتی رہیں۔

ہدف کے تعاقب کے دوران کئی مرتبہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا بھی پڑا تاہم قسمت افغان ٹیم کے ساتھ نظر آئی اور آخری میں جب میچ بارش کی وجہ سے روکنا پڑا تو اس وقت بنگلادیش کو جیت کے لیے 7 گیندوں پر ایک وکٹ پر 8 رنز درکار تھے۔

اس موقع پر ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت میچ کے نتیجے کا اعلان کر کے افغان ٹیم کو فاتح قرار دے دے گیا اور یوں افغان ٹیم نے پہلی مرتبہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلادیش کے لٹن داس 54 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

افغانستان کے راشدخان نے 23 رن دے کر چار جبکہ نوین الحق نے 26 رن دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

افغانستان کی جیت کے ساتھ ہی 2021 کی ٹی20 ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کا سفر ورلڈ کپ میں ختم ہوگیا، جو سپر ایٹ مرحلے میں صرف بنگلہ دیش کو شکست دینے میں کامیاب رہی تھی، جب کہ آسٹریلیا کو افغانستان اور بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی، اس سے قبل انگلینڈ اور جنوبی افریقا پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

افغان سکواڈ
افغان ٹیم کی قیادت راشد خان نے کی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، کریم جنت، ننگیالیا کھروٹ، نور احمد، نوین الحق اور فضل حق فاروقی سکواڈ کا حصہ تھے۔

بنگلا دیشی سکواڈ
بنگلا دیش کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض نجم الحسین شانتو نے ادا کیے، تنزید حسن، سومیا سرکار، لٹن داس، توحید ہردوئے، شکیب الحسن، محمود اللہ، رشاد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان اور تنظیم حسن ثاقب سکواڈ میں شامل تھے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

2 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

2 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

2 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago