ثانیہ مرزا کے والد نے محمد شامی کے ساتھ شادی کی خبروں پر ردعمل جاری کر دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے والد نے محمد شامی کے ساتھ شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سخت رد عمل جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا میں کچھ عرصہ سے افواہیں اور پوسٹ وائرل ہو رہی ہیں جس میں ثانیہ مرزا کی محمد شادی کے ساتھ شادی کی افواہوں کو اچھالا جارہا ہے تاہم سابق ٹینس سٹار نے اس پر کوئی رد عمل نہیں دیا لیکن اب ان کے والد نے میدان سنبھالا ہے ۔

ثانیہ مرزا کے والد نے بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران اس کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ ’’ یہ سب بکواس ہے ، میری بیٹی تو آج تک محمد شامی سے ملی تک بھی نہیں ہے ‘ ۔

رواں سال جنوری میں ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان طلاق کی تصدیق اس وقت ہوئی جب پاکستانی کرکٹر نے اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ شادی کی تصاویر جاری کیں لیکن اس وقت بھی پہلی شادی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

اس معاملے پر ثانیہ مرزا کی جانب سے بھی کوئی فوری رد عمل سامنے نہیں آیا تاہم 21 جنوری 2024 کو بھارتی سابق ٹینس سٹار کی بہن نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کیا جس میں طلاق کی تصدیق کی گئی ۔

ثانیہ مرزا کی بہن نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ ’ ثانیہ نے ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو لوگوں سے دور رکھاہے لیکن آج یہ بات بتانے کی ضرورت ہے کہ دونوں میں کچھ ماہ قبل طلاق ہو چکی ہے ، انہوں نے شعیب ملک کی نئی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ‘ ۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

2 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

2 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

2 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago